اسلامک ریلیف کا وادی نیلم میں فلاحی ہوم ورک جاری ،یوتھ اور سول ڈیفنس کے رضا کاروں کے نیٹ ورک کے قیام کیلئے مشاورتی سیمینار کاانعقاد

وادی نیلم آزادکشمیر کا سخت ترین اور پہاڑی علاقہ ہے ۔جہاں قدرتی آفات سے دوچار ہونیوالی انسانیت کیلئے کئی کئی گھنٹوں تک ریسکیو نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ‘مقررین

جمعہ 17 فروری 2017 13:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء)اسلامک ریلیف کا وادی نیلم میں فلاحی ہوم ورک جاری ،یوتھ اور سول ڈیفنس کے رضا کاروں کے نیٹ ورک کے قیام کیلئے مشاورتی سیمینار کاانعقاد، سیمینار میں وادی بھر سے طلباء ، اساتذہ ، سوشل ورکرز ، سول ڈیفنس کے اہلکاروں سمیت ہر یوسی سے نمائندگان کی کثیر تعداد میں شرکت ،یوتھ اور سول ڈیفنس پر مشتمل نیٹ ورک کیلئے اسلامک ریلیف ایمرجنسی سروس مہیا کرنے کیساتھ ساتھ اہلکاران کی تربیتی ورکشاپ کاانعقاد کااعلان، آفت زدہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر سرچ آپریشن / ریسکیو میں حصہ لینے کیلئے تربیت یافتہ وسیع نیٹ ورک مہیا کرنے کیلئے اسلامک ریلیف میدان عمل میں ہے ۔

گزشتہ روز اسلامک ریلیف وادی نیلم کے ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر نسیم قریشی نے اسلامک ریلیف کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وادی نیلم آزادکشمیر کا سخت ترین اور پہاڑی علاقہ ہے ۔

(جاری ہے)

جہاں قدرتی آفات سے دوچار ہونیوالی انسانیت کیلئے کئی کئی گھنٹوں تک ریسکیو نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ، اسلامک ریلیف نے اسی تناظر میں ’’کشمیر ایمرجنسی سروس ‘‘ کے نام پر سول ڈیفنس سمیت سوشل ورکرز کیلئے 5 روزہ تربیتی ورکشاپ کاانعقاد کااہتمام کیاگیاہے ، تقریب میں وادی بھر سے یونین کونسل سطح سے VDMRCنمائندگان اور سول ڈیفنس کے اہلکاران ، طلبہ وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اس با ت پر زور دیا کہ وادی نیلم میں ایمرجنسی سروس انسانی زندگیوں کاحصہ ہے ، معروف تنظیم اسلامک ریلیف نے وادی نیلم میں فائرنگ سے تباہ سٹریکچر بھی بحال کیاتھا۔

اور دیگر تعمیروترقی ، عوام کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی تھی ۔ تقریب کاانعقاد اسلامک ریلیف ضلع نیلم کے زیر اہتمام آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی نیلم کیمپس میں یوتھ اور سول ڈیفینس کے رضاکاروں کے نیٹ ورک کے قیام کے لیے مشاورتی سیمینار کا انعقاد ، سیمینار میں یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر نیلم کیمپس کے طلباء ،اساتذہ ، سوشل ورکرز ، سول ڈیفینس کے اہلکاروں اور یونین کونسل نیلم سے VDMRCکے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلامک ریلیف ضلع نیلم کے زیر اہتمام آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی نیلم کیمپس میں یوتھ اور سول ڈیفینس کے رضاکاروں کے نیٹ ورک کے قیام کے لیے مشاورتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار میں یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر نیلم کیمپس کے طلباء ،اساتذہ ، سوشل ورکرز ، سول ڈیفینس کے اہلکاروں اور یونین کونسل نیلم سے VDMRCکے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر اسلامک ریلیف نسیم قریشی کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر قدرتی اور انسانی آفات سے نمٹنے کے لیے رضاکار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔اسلامک ریلیف اس سے قبل ضلع باغ اور دھیرکوٹ میں اس طرح کے نیٹ ورک کا قیام عمل میں لا چکا ہے اسی نیٹ ورک کو دوسرے اضلاع تک پھیلانے کے لیے نیلم ویلی میں اس نیٹ ورک کا قیام عمل میں لا یا جارہا ہے ۔

نیٹ ورک کے قیام کے بعد اسلامک ریلیف رضاکاروں کے لیے کشمیر ایمرجنسی سروس میں ان کی تربیت کے لیے پانچ روزی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کرے گا ۔جس میں رضاکاروں کو قدرتی اور انسانی آفات سے نمٹنے کی تربیت دی جائے گی ۔فرسٹ ایڈ اور سرچ اور ریسکیو کی تربیت بھی ورکشاپ کا حصہ ہو گی ۔اس تربیت کے بعد رضاکار اپنے علاقوں میں آفات سے نمٹنے اور قدرتی آفات سے ہونے والے نقصان کو کم سے کم کر سکیں گے ۔