سپیکر اور ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کا لال شہباز قلندر کی درگاہ پر ہونے والے خود کش دھماکہ کی مذمت

جمعہ 17 فروری 2017 13:23

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر ، ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہراور چیئر مین پبلک اکائونٹس کمیٹی چوہدری محمد اسحاق نے لال شہباز قلندر کی درگاہ کے احاطہ میں خودکُش دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے، جس میں درجنوں افراد جام شہادت نوش کر گئے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ کوئی بھی مُسلمان ایسے واقعات میں ملوث نہیں ہو سکتا۔ یہ غیر مُلکی ایجنٹ ہیں جو یہ حادثات کرتے ہیں۔ یہ لوگ اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکتے۔ مقدس مقامات درگاہوں مساجد اور سکولوں کو نشانہ بنانا کہاں کی انسانیت ہے۔ سپیکر ، ڈپٹی سپیکر اورچیئرمین پی اے سی نے شہداء کے بلندیء درجات کی دُعا کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :