پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹرز کو آزاد اپوزیشن کی نشستیں جلد الاٹ کر دی جائیں ..
تازہ ترین : 1
پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹرز کو آزاد اپوزیشن کی نشستیں جلد الاٹ ..

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹرز کو آزاد اپوزیشن کی نشستیں جلد الاٹ کر دی جائیں گی، چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹرز کو آزاد اپوزیشن کی نشستیں جلد الاٹ کر دی جائیں گی۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹرز کی طرف سے درخواست موصول ہو چکی ہے لیکن چونکہ نشستوں کو ترتیب دینا ہے اس لئے اس پر کام ہو رہا ہے، جلد انہیں نشستیں الاٹ کر دی جائیں گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/02/2017 - 13:22:01

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں