تخت بھائی فلائی اوور پر کام تیزی سے جاری ہے، اپریل کے آخر تک مکمل ہو جائے گا،وفاقی ..
تازہ ترین : 1
تخت بھائی فلائی اوور پر کام تیزی سے جاری ہے، اپریل کے آخر تک مکمل ہو ..

تخت بھائی فلائی اوور پر کام تیزی سے جاری ہے، اپریل کے آخر تک مکمل ہو جائے گا،وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا سینیٹ میں جواب

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2017ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ تخت بھائی فلائی اوور پر کام تیزی سے جاری ہے، منصوبہ اپریل کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز کے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تخت بھائی فلائی اوور کا کام فروری 2013ء میں شروع ہوا تھا اور ابتدائی تخمینہ 58 کروڑ روپے سے زائد تھا لیکن اس کی چوڑائی اب بڑھائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے تخمینہ بھی 85 کروڑ روپے سے بڑھ گیا ہے۔ منصوبہ پر کام تیزی سے جاری ہے اور اپریل کے آخر تک اسے مکمل کر کے ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/02/2017 - 13:21:56

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں