بالی وڈ فلمساز مدثر عزیز کی ’’ ہیپی بھاگ جائے گی‘‘ کا سیکوئل بنانے کی تصدیق

جمعہ 17 فروری 2017 13:21

بالی وڈ فلمساز مدثر عزیز کی ’’ ہیپی بھاگ جائے گی‘‘ کا سیکوئل بنانے ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) بالی وڈ فلمساز مدثر عزیز نے فلم ہیپی بھاگ جائے گی کا سیکوئل بنانے کی تصدیق کر دی ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مدثر عزیز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے ’’ہیپی بھاگ جائے گی‘‘ کے سیکوئل کے بارے میں نہیں سوچا تھا،تاہم مداحوں کے ردعمل نے انہیں سیکوئل بنانے پر مجبور کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایک اور فلم پر کام کررہے کہ کہ انہیں سیکوئل کا آئیڈیا آیا،انہوں نے کہا کہ کہانی کے بارے میں رائی صاحب سے تبادلہ خیال کیا،جو انہیں بہت پسند آئی اور اس پر کام کرنے کا کہا۔انہوں نے کہا کہ فلم کا سکرپٹ ابھی فائنل نہیں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فلم ہیپی بھاگ جائے گی 19 اگست کو ریلیز ہوئی تھی جس نے کافی پزیرائی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :