ایمی جیکسن کی سلمان خان کے ساتھ تازہ سیلفی جاری

جمعہ 17 فروری 2017 13:16

ایمی جیکسن کی سلمان خان کے ساتھ تازہ سیلفی جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) بالی وڈ اداکارہ ایمی جیکسن نے سلمان خان کے ساتھ اپنی تازہ سیلفی جاری کردی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان فلم نگری میں نئے چہروں کو متعارف کرانے کے لئے مشہورہیں اور وہ ٹیلنٹ کی حمایت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

کترینہ کیف،زرینہ خان،ڈیزی شاہ اور بہت سے دوسروں کے علاوہ لگ رہا ہے کہ آئندہ خوش قسمت لڑکی ایمی جیکسن ہے۔اداکارہ نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلمان خان کے ساتھ بیونگ فائونڈیشن کے اشتہاری مہم کے دوران لی گئی اپنی سیلفی جاری کی ہے۔اداکارہ نے کہا وہ اس مہم کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں۔واضح رہے کہ ایمی جیکسن سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم فریک علی میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :