چین پاکستان اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے تعلقات کو بلندیوں تک پہنچانے کا اہم ..
تازہ ترین : 1
چین پاکستان اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے تعلقات کو بلندیوں تک پہنچانے ..

چین پاکستان اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے تعلقات کو بلندیوں تک پہنچانے کا اہم موقع ہے،منصوبے سے خطے کے دوسرے ملکوں کو بھی فائدہ پہنچے گا ،پلاننگ کمیشن

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2017ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کے درمیان اہم شعبوں میں تعاون پر مبنی اقدامات اور منصوبوں کا جامع پیکیج ہے جس میں اطلاعات نیٹ ورک، بنیادی ڈھانچے، توانائی، صنعتیں، زراعت، سیاحت اور متعدد دوسرے شعبے شامل ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے ذرائع کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ صرف چین اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے کے لئے حکمت عملی کا نام نہیں بلکہ یہ اس پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اہم کردار ادا کرے گا، اقتصادی راہداری سے نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ خطے کے دوسرے ملکوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

انہوںنے بتایاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو بلندیوں تک پہنچانے کے لئے اہم موقع ہے اور ہمیں اس منصوبے کو کامیاب کرنا ہے ۔انہوںنے بتایا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ چینی صدر کے وژن کی عکاسی ہے، انہوںنے بتایاکہ چین کی معروف کمپنیاں اور تجربہ کار سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔
وقت اشاعت : 17/02/2017 - 13:16:56

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں