ڈ ڈیوڈ فیرر اور سپین کے ٹومی روبریڈو ارجنٹائن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر

جمعہ 17 فروری 2017 13:14

بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) ہسپانوی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ ڈیوڈ فیرر اور سپین کے ٹومی روبریڈو ارجنٹائن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

ارجنٹائن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میچ میں میزبان کھلاڑی کارلوس برلوک نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سپین کے ڈیوڈ فیرر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے زیر کر کے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ایک اور میچ میں برازیل کے تیاگو مونٹیرو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہسپانوی ٹومی روبریڈو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر دوسری رکاوٹ عبور کی اور کوارٹرفائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :