ملائیشیا،کِم جونگ نام قتل تفتیش، دو مزید مشتبہ افراد گرفتار

جمعہ 17 فروری 2017 13:14

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) ملائیشیا کی پولیس نے کِم جونگ نام کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں دو مزید مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اٴْن کے سوتیلے بھائی کے قتل کے شبے میں حراست میں لیے جانے والوں میں سیتی عائشہ نامی ایک خاتون ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ اس کے پاس انڈونیشیا کا پاسپورٹ ہے جبکہ اس کی عمر پچیس برس بتائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق اس خاتون کو بھی جائے واردات کے قریب نصب خفیہ کیمروں میں دیکھا گیا تھا۔ بعد ازاں پولیس نے اس کے بوائے فرینڈ کو بھی گرفتار کر لیا۔ قبل ازیں گزشتہ روز مشتبہ خاتون دوآنگ تھی ہوانگ کو بھی کوالالمپور کے ہوائی اڈے سے پکڑا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق کم جونگ نام کو زہر دے کر ہلاک کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :