مشرقِ وسطی کے مسائل کے حل کی امید ہے، سعودی وزیر خارجہ

ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ سعودی حکومت معاملات آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے،گفتگو

جمعہ 17 فروری 2017 13:14

مشرقِ وسطی کے مسائل کے حل کی امید ہے، سعودی وزیر خارجہ
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مشرق وسطی کے ممالک کو جن چیلنجز کا سامنا ہے، ان پر قابو پا لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے یہ بات اپنے امریکی ہم منصب ریکس ٹلرسن کے ساتھ ملاقات کے بعد کہی۔ الجبیر نے کہا کہ امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ سعودی حکومت معاملات آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ سعودی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب امریکی صدر ٹرمپ مشرق وسطی میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے دو ریاستی حل سے متعلق روایتی امریکی پالیسی سے پیچھے ہٹ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :