یورپی پارلیمنٹ میں انسداد دہشت گردی کانیاقانون منظور

رکن ممالک میں دہشت گردی کی تربیت ،بھرتی ،پرچار،مالی مدد،سفر کرنا جرم ہوگا،نیاقانون

جمعہ 17 فروری 2017 13:13

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) یورپی پارلیمنٹ نے انسداد دہشت گردی کا ایک نیا قانون منظور کر لیا ۔ اس قانون کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک میں دہشت گردی کی تربیت اور بھرتی کے علاوہ دہشت گردی کا پرچار کرنا یا اس کی مالی مدد کرنا یا اس کے لیے سفر کرنا اب جرم کے زمرے میں آئے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس کے لیے ضروری نہیں ہے کہ کوئی شخص کسی ایسے ملک کا سفر کرے کہ جہاں جنگ و جدل جاری ہو بلکہ اگر اس مقصد کے لیے سفر یورپ کے اندر بھی کیا جائے تو بھی جرم ہو گا۔ سلامتی کے امور کے یورپی کمشنر جولیان کنگ نے اس تناظر میں کہا کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ تمام رکن ممالک میں دہشت گردی کے خلاف قوانین ایک جیسے ہوں اور ان پر ایک ہی طرح سے عمل درآمد کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :