داعش کے زیر قبضہ الباب می ترک فورسزکی بمباری،24افرادہلاک

صرف دہشت گردوں کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا ،15جنگجوہلاک ہوئے،ترک فوج کا بیان

جمعہ 17 فروری 2017 13:11

داعش کے زیر قبضہ الباب می ترک فورسزکی بمباری،24افرادہلاک
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) ترکی کے لڑاکا طیاروں کی داعش کے زیر قبضہ قصبے الباب پر بمباری کے نتیجے میں چوبیس افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ترک فوج نے کہاہے کہ اس نے صرف دہشت گردوں کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے ایک بیان میں کہاکہ الباب پر گذشتہ چوبیس گھنٹے میں فضائی حملوں اور گولہ باری میں مرنے والوں میں گیارہ بچے بھی شامل ہیں۔ادھرترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی ے فوج کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ اس نے فضائی حملوں ،جھڑپوں اور گولہ باری میں پندرہ ''دہشت گردوں'' کو ہلاک کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :