اوباما نے خامنہ ای کی ایرانی سرمایہ کاری کو امریکا منتقل کرنے پر آمادہ کیا

نیوکلیئر معاہدے کے تحت امریکا میں قیام کے لیے 2800 گرین کارڈ جاری کرنے کا بھی کہاگیا،ایرانی اصلاح پسند

جمعہ 17 فروری 2017 13:11

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) ایران میں اصلاح پسند ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نیوکلیئر معاہدے میں شامل ایک خفیہ دستاویز کا متن اس امر پر مشتمل ہے کہ ایرانی نظام سے تعلق رکھنے والے افراد کو امریکا میں قیام کے لیے 2800 گرین کارڈ جاری کر کے ایرانی سرمایہ کاری کو امریکا منتقل کیا جائے گا اس کے علاوہ بیورلی ہِلز کی تعمیر کی جائے گی۔

اصلاح پسندوں کی ویب سائٹ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مذکورہ گرین کارڈ سابق وزیر خارجہ جان کیری کے براہ راست حکم جاری کیے گئے۔ گرین کارڈ حاصل کرنے والوں میں ایرانی نظام کے سینئر ذمے داران سے مربوط افراد اور پاسداران انقلاب کے اداروں سے تعلق رکھنے والے وہ افراد شامل ہیں جن کے پاس ایرانی ، عراقی اور شامی پاسپورت تھے اور وہ امریکی سرزمین پر اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔

(جاری ہے)

ویب سائٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 7 ملکوں کے پاسپورٹ رکھنے والوں کو امریکا میں داخل ہونے سے روک دینے کے احکامات جاری کیے گئے جن میں ایران ، عراق اور شام بھی شامل ہیں۔ اس کے نتیجے میں اوباما حکومت اور ایرانی حکومت کے ذمے داران نے ٹرمپ کے فیصلے کو نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے اسے نیوکلیئر معاہدے کی خلاف ورزی شمار کیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ ایرانی سرمایہ کاری کی رقوم کو برآمد نہیں کریں گے بلکہ غالب گمان ہے کہ امریکا انہیں منجمد کر دے گا۔ بالخصوص جب کہ ان رقوم کا بڑا حصہ امریکا میںمعروف ایرانی لابی کے ہاتھوں میں ہے جس نے ایرانیوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے فیصلے کے حوالے سے ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :