سعودی عرب میں داعش کے چار سیل تباہ، 18 افراد گرفتار
ْگرفتار کیے گئے افراد میں 15 مقامی شہری ،تین کا تعلق یمن اور سوڈان سے ہے،سعودی وزارت داخلہ
جمعہ 17 فروری 2017 13:11
(جاری ہے)
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے مشتبہ افراد میں سے بعض دارالحکومت الریاض کے علاقے الیاسمین میں داعش کے سیل کو مواد مہیا کرنے میں ملوّث تھے اور بعض کا ساحلی شہر جدہ حرازات میں خود کو دھماکوں سے اڑانے والے دہشت گردوں سے تعلق تھا۔
ان دونوں سیلوں کا گذشتہ ماہ میں خاتمہ کردیا گیا ۔واضح رہے کہ سعودی سکیورٹی فورسز نے گذشتہ ہفتوں کے دوران میں کریک ڈاو?ن کارروائیوں میں سولہ انتہا پسندوں کو گرفتار کیا تھا۔ان میں تین سعودی اور باقی تیرہ پاکستانی شہری تھے۔الحرازات میں واقع ایک ریسٹ ہاوس میں خود کو دھماکوں سے اڑانے والے دونوں بمباروں کی شناخت غازی حسین السروانی اور نادی مرزوق المضیانی کے نام سے کی گئی تھی اور وہ دونوں سعودی شہری تھے۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے فراہم کردہ تفصیل کے مطابق السروانی انتہائی مطلوب افراد میں سے ایک تھا۔اس کا گذشتہ تین سال کے دوران میں سعودی عرب میں دہشت گردی کے مختلف واقعات سے کسی نہ کسی حوالے سے تعلق رہا تھا اور دہشت گرد عناصر سے بھی اس کا تعلق تھا۔دونوں دہشت گرد سعودی عرب کے جنوبی علاقے ابھا میں خصوصی فورسز کی مسجد میں بم دھماکے ، نجران میں المشہد مسجد پر بم حملے اور دہشت گردی کے دوسرے واقعات میں ملوث تھے۔ انھوں نے کرنل کتاب ماجد الحمادی کے قتل کے واقعے کے ماسٹر مائنڈ عقبہ العتیبی کے ساتھ بھی تعاون کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.