عراق میں تیسرے روز بھی کار بم دھماکہ ،60افرادہلاک،100زخمی

یہ دھماکہ شہر کے جنوبی علاقے بعیا میں ہوا جہاں دھماکہ خیز مواد سے بھری کار نے عوام کو نشانہ بنایا،حکام

جمعہ 17 فروری 2017 13:11

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) عراق کے دارالحکومت بغداد میںتین دن میں ہونے والے تیسرے بم دھماکے میں60 افراد ہلاک ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ دھماکہ شہر کے جنوبی علاقے بعیا میں ہوا جہاں دھماکہ خیز مواد سے بھری کار نے عوام کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی اور طبی حکام نے بتایا کہ تین دن میں ہونے والے تیسرے بم دھماکے میں60 افراد ہلاک جبکہ 100سے زائد زخمی ہوئے،اس حملہ کی اب تک کسی گروہ یا تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے اس سے ملتی جلتے حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

دولتِ اسلامیہ کے حملوں میں اس وقت سے تیزی دیکھی گئی ہے جب چار ماہ قبل امریکی فوج کی مدد کے ساتھ عراقی فوج نے تنظیم کے اہم گڑھ موصل سے اسے نکالنے کے لیے آپریشن شروع کیا۔گذشتہ چند روز میں بغداد میں شیعہ عالم مقتدہ الصدر کے حامیوں نے مظاہرے کیے ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ انتخابات کے نگران الیکشن کمیشن میں تبدیلیاں کی جائیں۔ اتوار کو مظاہروں میں پرتشدد واقعات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :