فلم’’فِسٹ فائٹ‘‘کا فائنل ٹریلر جاری

جمعہ 17 فروری 2017 13:10

فلم’’فِسٹ فائٹ‘‘کا فائنل ٹریلر جاری
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء)نامور ہالی ووڈ اداکار آئس کیوب کی کامیڈی سے بھرپور ایکشن فلم’’فِسٹ فائٹ‘‘کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

رِچی کین کی ہدایت کار ی میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک اسکول میں پڑھانے والے دو ایسے ٹیچرز کے گِرد گھومتی ہے جو معمولی جھگڑے پر ایک دوسرے کو باقاعدہ فائٹ کا چیلنج کر دیتے ہیں تاہم ڈرپوک ٹیچر اس چیلنج سے خوفزدہ ہو کر فائٹ سیکھنے کی ٹھان لیتا ہے جس میں اٴْسے نہایت مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔نیو لائن سنیما کی تیار کردہ طنز و مزاح سے بھرپور یہ ایکشن ڈرامہ فلم کل17فروری کو وارنر بروس پکچرز کے تحت سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔