امیتابھ کے بولی وڈ میں 48 سال مکمل

جمعہ 17 فروری 2017 13:10

امیتابھ کے بولی وڈ میں 48 سال مکمل
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء)بولی وڈاسٹار امیتابھ بچن کے فلم انڈسٹری میں 48 سال مکمل ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنی ٹوئٹ میں اس بات کا ذکر کیا۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں چند تصاویر کے ساتھ ان کا کہنا تھا کہ میں باقاعدہ فلم انڈسٹری میں 15 فروری 1969 میں آیا تھا اور میری پہلی فلم ‘ سات ہندوستانی’ تھی۔واضح رہے کہ 70 کی دہائی کے آغاز میں امیتابھ بچن فلم’زنجیر’ اور ‘دیوار’ میں بھی نمایاں نظر آئے تھے۔