ہدایت کار شاہد عثمان کی نئی پشتو فلم ’’سوداگر ‘‘نمائش کیلئے پیش کر دی گئی

جمعہ 17 فروری 2017 13:02

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) ہدایت کار شاہد عثمان کی نئی پشتو فلم سوداگر نمائش کیلئے پیش کر دی گئی ہے۔ فلم سوات،کوہاٹ اور کراچی کے سنیما میں ریلز کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پشتو فلم سوداگر میں طویل گیپ کے بعد پشتو سنیما کے مشہور ہیرو شاہد خان اداکارہ آفرین خان کے ہمراہ جلوہ گر ہو رہے ہیں فلم کے میوزک ڈائریکٹر زر محمد زرو، کیمرہ مین اکرم پلھروان،مصنف سجاد علی، ایڈیٹر عمران علی،میڈیا ایڈوائزر اعجاز خان بے گناہ اورڈانس ماسٹر بوبی چودھری ہے فلم کے خوالے سے اداکارہ آفرین خان پری بہت پرجوش دکھائی دے رہی ہے ان کا کہنا ہے کہ فلم میں میری اور شاہد خان کی جوڑی کو فلم بین بہت انجوائے کریں گے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فلم کی کہانی ،میوزک اور ڈائریکشن پر یکساں محنت ہوئی ہے اور مجھے امید ہے کہ شاہد عثمان کی اس نئی مووی کو پبلک بہت انجوائے کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :