مداحوں کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے فلم کے ساتھ اسٹیج پر بھی کام کررہی ہوں‘ہنی شہزادی

جمعہ 17 فروری 2017 13:02

مداحوں کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے فلم کے ساتھ اسٹیج پر بھی کام کررہی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) اداکاروں کا حقیقی ایوارڈان کے مداح ہوتے ہیں۔ادکارہ ہنی شہزادی نے کہا ہے کہ فنکار کا حقیقی ایوارڈاس کے مداح ہوتے ہیں آج جو کچھ بھی ہوں اپنے مداحوں کی محبت اور دعاں کی وجہ سے ہوں اور جب تک مداح مجھ سے محبت کرتے رہیں گے کام کرتی رہوں گی۔

(جاری ہے)

اداکار ہنی شہزادی نے مزید کہا کہ اداکار کااسٹار ازم بنانے والے یہی لوگ ہوتے ہیں جن کی ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے فلمساز اور ڈائریکٹر ہمیں اپنے پراجیکٹس میں کام کرنے کا موقع دیتے ہیں۔ اسی لئے مداحوں کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے فلم کے ساتھ اسٹیج پر بھی کام کررہی ہوں۔

متعلقہ عنوان :