اسٹیج سے فحاشی اور عر یانی کو مکمل خاتمہ چاہتا ہوں ‘قیصر ثناء اللہ خان

جمعہ 17 فروری 2017 13:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) تما ثیل تھیٹر کے چیئر مین قیصر ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ سٹیج سے فحاشی اور عریانی کا خاتمہ میری اولین تر جیح ہے جب تک فیملی ڈرامہ دیکھنے نہیں آئیں گی اس وقت تک سٹیج کومزید مضبوط نہیں بنایا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو میں قیصر ثناء اللہ خان نے کہا کہ میں اب تک سینکڑوں سٹیج ڈرامے کر چکا ہوں مگر میرے معیاری کام کی وجہ سے ہی میرے ڈرامے نہ صرف مقبول بلکہ کا میاب بھی ہو تے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں آج بھی یہی چاہتا ہوں کہ سٹیج سے فحاشی اور عر یانی کو مکمل خاتمہ کیا جائے کیونکہ ایسا کرنے سے ہی سٹیج کو مضبوط اور خوشخال بنایا جا سکتا ہے اور جب فحاشی اور عر یانی نہیں ہو گی تو زیادہ سے زیادہ فیملز بھی ڈرامہ دیکھنے آئیں گی ۔