لاہور دھماکہ کی تفتیش میں پیش رفت ، ذمہ داران کا تعین کر لیا گیا ہے۔ ذرائع وزارت داخلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 فروری 2017 12:45

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2017ء) : لاہور میں ہونے والے سانحہ چئیرنگ کراس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق رات گئے لاہور دھماکہ کی تحقیقات میں رات گئے اہم کامیابی ملی ۔

(جاری ہے)

لاہور دھماکے کی تحقیقات کے دوران کچھ گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں جن میں دھماکوں میں ملوث رہنے والے اور سہولت کار کا کردار ادا کرنے والے لوگ شامل ہیں۔ وزارت داخلہ ذرائع نے بتایا کہ لاہور دھماکے کے ذمہ داران کا تعین کر لیا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں تیار کی گئی تفصیلی رپورٹ بھی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو پیش کی جائے گی ۔ یاد رہے کہ مال روڈ چئیرنگ کراس کے قریب ہونے والے دھماکے میں 13 افراد شہید جبکہ 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :