روس پر رواں برس شیڈول ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت پر پابندی عائد

جمعہ 17 فروری 2017 12:52

روس پر رواں برس شیڈول ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت پر پابندی عائد
مناکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ایتھلیٹکس گورننگ باڈی نے روس پر معطلی کی سزا میں توسیع کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے جس کی وجہ سے روس رواں برس اگست میں لندن میں شیڈول ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن (آئی اے اے ایف) نے نومبر 2015ء میں اسٹیٹ سپانسرڈ ڈوپنگ اسکینڈل سامنے آنے کے باعث روس پر انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائد کی تھی جس کی وجہ سے روس گزشتہ برس منعقدہ ریو اولمپکس اور پیرالمپکس گیمز میں بھی شرکت نہیں کر سکا تھا۔

میگا ایونٹ 4 سے 13 اگست کھیلا جائے گا۔ آئی اے اے ایف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مناکو میں آئی اے اے ایف کونسل اجلاس میں روس کی معطلی کی سزا میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے باعث روس ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لے گا تاہم بعض رشین ایتھلیٹس انفرادی طور پر غیرجانبدار بینر کے ذریعے گیمز میں حصہ لے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :