زمبابوے اور افغانستان کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ پرسوں کھیلا جائے گا

جمعہ 17 فروری 2017 12:52

ہرارے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) زمبابوے اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ پرسوں اتوار کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔ افغانستان کی ٹیم کو میزبان ٹیم کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افغان ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں 12 رنز سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا 19 فروری کو کھیلا جائیگا، تیسرا 21 فروری کو کھیلا جائیگا، چوتھا 24 فروری کو کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 26 فروری کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :