ایوان کے ایجنڈے میں شامل امور کا جواب دینے کے لئے وزراء کو موجود ہونا چاہئے،چیئرمین سینیٹ

جمعہ 17 فروری 2017 12:52

ایوان کے ایجنڈے میں شامل امور کا جواب دینے کے لئے وزراء کو موجود ہونا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایوان کے ایجنڈے میں شامل امور کا جواب دینے کے لئے وزراء کو موجود ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اجلاس میں چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر اعظم سواتی اور سسی پلیجو کی تحریک التواء کی منظوری کے معاملہ پر محرکین کے اظہار خیال کے بعد متعلقہ وزیر کی طرف سے اس پر اعتراض کے حوالے سے دریافت کیا تو وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ یہ معاملہ وزارت داخلہ سے متعلق ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ جمعرات کو بھی ایک معاملہ اٹھایا گیا تھا اس کا جواب دینے کے لئے متعلقہ وزیر موجود نہیں تھے، وزیر قانون بعد میں انہیں بلا کر لائے، آج پھر وہی معاملہ ہے۔

متعلقہ عنوان :