امریکہ کی طرف سے 7 مسلمان ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی کے حوالے سے اپوزیشن کا سینیٹ سے واک آئوٹ

جمعہ 17 فروری 2017 12:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) سینیٹ میں اپوزیشن کے ارکان نے امریکہ کی طرف سے 7 مسلمان ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی کے حوالے سے تحریک التواء کی منظوری کے معاملہ کا جواب نہ دیئے جانے پر ایوان سے واک آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ نے بھی اس حوالے سے ناراضگی کا اظہار کیا جس کے بعد اپوزیشن ارکان ایوان سے واک آئوٹ کر گئے۔

متعلقہ عنوان :