غیرملکی تبادلے کیلئے چین کے یوآن فنڈز میں جنور ی میں مسلسل پندرہ ماہ کی کمی

مرکزی بینک کو ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور فاضل تجارت کے ذریعے حاصل ہونیوالی غیرملکی خریدنی پڑتی ہے جنوری میں چین کے غیر ملکی محفوظ ذخائر دسمبر کے 3.01ٹریلین سے کم ہو کر 2.99ٹریلین ہو گئے

جمعہ 17 فروری 2017 12:49

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) سرمائے کی باہر منتقلی کے دبائو کے زیر اثر ہونے کی وجہ سے غیر ملکی زرمبادلہ کے تبادلہ کیلئے چین کے مرکزی بینک کے یوآن واجبات میں جنوری میں بھی کمی واقع ہوئی ہے چین کے عوامی بینک کی طرف سے جمعہ کو جاری کئے جانیوالے اعدادوشمار کے مطابق ان فنڈز میں جنوری میں 208.8بلین یوآن (30.5بلین امریکی ڈالر ) ماہانہ کی بنیاد پر 21.73ٹریلین یوآن کی کمی آئی ہے، یہ کمی کا مسلسل 15واں مہینہ ہے چونکہ چینی کرنسی کیپیٹل اکائونٹ کے تحت آزادانہ طورپر قابل تبادلہ نہیں ہے، مرکزی بینک کو ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور فاضل تجارت کے ذریعے حاصل ہونیوالی غیر ملکی کرنسی خریدنی پڑتی ہے اور اس طرح منی مارکیٹ میں رقم فراہم کی جاتی ہے ، چین کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر جنوری میں قریباً 2.99ٹریلین امریکی ڈالر تک گر گئے جو کہ دسمبر 2016ء میں قریباً 3.1فیصد ٹریلین ڈالر سے کم ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات سرکاری محکمہ غیر ملکی زرتبادلہ کی طرف سے گذشتہ ہفتے جاری کئے جانیوالے اعدادوشمار میں بتائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :