چین کی بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری میں جنوری میں 35.7فیصد کمی

بیلٹ و روڈ منصوبہ سے چینی اور غیر ملکی فرموں کے درمیان تعاون کو زبردست فروغ ملا

جمعہ 17 فروری 2017 12:49

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) سرکاری اعدادوشمار کے مطابق چین کی غیر مالیاتی سمندر پار براہ راست سرمایہ کاری (او ڈی آئی ) امسال جنوری میں 35.7فیصد سالانہ کی کمی سے 53.27بلین یوآن (7.73بلین امریکی ڈالر ) ہو گئی ۔وزارت تجارت کے مطابق چینی کمپنیوں نے جنوری میں 108ممالک اور علاقوں میں 983سمندر پار کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ۔

(جاری ہے)

ایم او سی کے ترجمان سن جائی وین نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چینی کمپنیوں نے بیرونی سرمایہ کاری کیلئے خاص طورپر حقیقی معیشت اور ابھرتی ہوئی صنعتوں پر توجہ مبذول کی ہے ، جنوری 2016ء میں او ڈی آئی کا 37.5فیصد مینوفیکچرنگ میں گیا جو کہ 13.4فیصد زائد ہے ،جنوری میں چین کی مجموعی او ڈی آئی کا 11.5فیصد انفارمیشن ٹرانسمیشن ، سافٹ ویئر و انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز میں سرمایہ کاری کی گئی جو گذشتہ سال کی زیرتبصرہ مدت سے 5.6فیصد زیادہ ہے، بیلٹ و روڈ منصوبہ چینی اور غیر ملکی فرموں کے درمیان تعاون کے فروغ کا زبردست ذریعہ تھا ، بیرون ملک کی جانیوالی سرمایہ کاری میں اس منصوبے میں جنوری میں مجموعی اوڈی آئی کا 10.6فیصد ہے جو کہ 2016ء کے مقابلے میں 2.1فیصد پوائنٹس زیادہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :