چینی فضائی کمپنی پائیدار ترقی کے مقاصد کے فروغ کیلئے اقوام متحدہ کی کوششوں میں شامل

مقاصد کے فروغ کے لئے مختلف تشہیری ذرائع استعمال کرے گی

جمعہ 17 فروری 2017 12:49

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) چین کی فضائی کمپنی شیامن ایئر لائنز نے پائیدار ترقی کے عالمی مقاصد کو فروغ دینے کیلئے اقوام متحدہ کے ساتھ گذشتہ روز تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں ، یہ مقاصد جو پائیدار ترقیاتی مقاصد (ایس ڈی جیز ) کے طورپر مشہور ہیں ، 2015ء میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے منظور کئے ہیں تا کہ غربت کے خاتمے مساوات کے فروغ اور ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کی کوششوں میں اضافہ کیا جا سکے ، دستخط کرنے کی تقریب میں چینی فضائی کمپنی نے وعدہ کیا کہ طیاروں کے اندر اور لانجوں میں سائونڈ سسٹم، طباعت شدہ میگزینوں اور اپنے ایک طیارے پر ’’ پائیدار ترقیاتی مقاصد ‘‘ کے ذریعے دنیا بھر میں ایس ڈی جیز کا پیغام پہنچانے میں مدد کریں گی ۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مطابق وہ اپنی کاربن گیس کے اخراج میں کمی پروازوں میں کوڑا کرکٹ کی ری سائیکلنگ اور ساٹنگ سمیت اقدامات کے ذریعے ایس ڈی جیز کی مزید حمایت کرے گی ۔تقریب کے دوران اقوام متحدہ میں چینی مندوب لایو جائی یی نے کہا کہ ایسا کر کے چینی فضائی کمپنی نے ایس ڈی جیز پر عملدرآمد کی حمایت کرنے کیلئے چینی کمپنیوں کے ٹھوس اقدامات کی نمائش اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں سے خود اپنے بھرپور عزم کا مظاہرہ کیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ اس مثالی کردارسے عالمی ایس ڈی جیز کے نصب العین میں شامل ہونے کے لئے چین اور دوسرے ممالک کی دوسری کمپنیوں کو بھی تحریک ملے گی ، اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل کرسٹینا گلاچ نے کہا کہ ایس ڈی جیز پر عملدرآمد میں حکومتیں ، نجی شعبے اور سماجی سوسائٹیاں شامل ہیں اور شیا من ایئر لائنز عوام کی زیادہ تعداد تک پہنچانے کیلئے ان مقاصد کے فروغ میں مدد گار کردار ادا کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :