دھماکے کے وقت لائٹ نہیں تھی، حملہ آور نے برقعہ پہن رکھا تھا ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 فروری 2017 12:30

دھماکے کے وقت لائٹ نہیں تھی، حملہ آور نے برقعہ پہن رکھا تھا ۔ ذرائع
سیہون شریف(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2017ء) : سیہون شریف میں گذشتہ روز ہوئے دھماکے سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ شام 6 بج کر 55 منٹ یا 6 بج کر 57 منٹ پر ہوا۔ مبینہ خود کش حملہ آور گولڈن گیٹ سے داخل ہوا۔

(جاری ہے)

دھماکے کے وقت درگاہ میں لائٹ نہیں تھی۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور نے برقعہ پہن رکھا تھا اور حملہ آور اسی وقت درگاہ میں داخل ہوا جس وقت لائٹ نہیں تھی ۔ حملہ آور مبینہ طور پر راہداری سے ہوتا ہوا سیدھا دربار کے اندر داخل ہوا۔ حملہ آور نے مقبرے کے دوسری طرف خود کو دھماکے سے اڑایا۔

متعلقہ عنوان :