سانحہ لعل شہباز قلندر میںتحصیل خان پور کا 18سالہ نوجوان محمد عمران بھی جاں بحق ..
تازہ ترین : 1
سانحہ لعل شہباز قلندر میںتحصیل خان پور کا 18سالہ نوجوان محمد عمران بھی ..

سانحہ لعل شہباز قلندر میںتحصیل خان پور کا 18سالہ نوجوان محمد عمران بھی جاں بحق ہو گیا

رحیم یار خان۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2017ء)سانحہ لعل شہباز قلندر میں جاں بحق ہونے والے تحصیل خان پورکے نواحی علاقے ججہ عباسیاں سے تعلق رکھنے والے 18سالہ نوجوان محمد عمران کی نعش ان کے گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا․ متوفی کی ماں اور بہنوں پر غشی کے دورے ، ذرائع کے مطابق متوفی کا بوڑھا والد اپنے جوان بیٹے کی نعش دیکھ کر حواس کھو بیٹھا، اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی، یاد رہے کہ گزشتہ روز ججہ عباسیاں سے تین بسوں پر مشتمل زائرین کا قافلہ شہباز قلندر کے مزار پر حاضری کیلئے گیا تھا، تمام زائرین دعا مانگنے کے بعد واپس بسوں میں آبیٹھے تھے جبکہ محمد عمران اور اس کا دوسرا ساتھی محمد شاہد دھمال دیکھنے کیلئے رک گئے تھے کہ دھماکہ ہو گیا، دھماکے میں 18سالہ عمران جاں بحق جبکہ 22سالہ محمد شاہد شدید زخمی ہو گیا تھا۔

وقت اشاعت : 17/02/2017 - 12:39:53

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں