سیہون شریف دھماکہ; مشتعل افراد کا احتجاج،مظاہرین نے پولیس موبائل الٹا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 فروری 2017 12:25

سیہون شریف دھماکہ; مشتعل افراد کا احتجاج،مظاہرین نے پولیس موبائل الٹا ..
سیہون شریف (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2017ء) : سیہون شریف میں گذشتہ روز ہونے والے دھماکے کے بعد لعل شہباز قلندر کی درگاہ کے اطراف میں مظاہرین کا احتجاج جاری ہے ۔ مظاہرین نے درگاہ کے قریب کھڑی پولیس موبائل الٹا دی۔ مظاہرین نے پولیس کی گاڑی سے شراب کی بوتل نکالی جس نے مظاہرین کے اشتعال کو مزید ہوا دی۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے مشتعل ہو کر پولیس کی گاڑی کو نذر آتش بھی کیا۔

احتجاج میں شریک مظاہرین نے اسپتال کے باہر پتھراؤ کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ درگاہ میں رینجرز نے سکیورٹی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ مظاہرین کو بھی مشتعل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز سیہون شریف میں دھماکے کے نتیجے میں 75 سے زائد افراد شہید جبکہ 170 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :