وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئی24 ارب 33کروڑ روپے جاری کر دیئے

جمعہ 17 فروری 2017 12:30

وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئی24 ..
اسلام آباد ۔ 17فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء)وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر 24 ارب 33 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 41 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے پورٹ قاسم سے بن قاسم سٹیشن کیلئے 53کروڑ، ڈرائی پورٹس پر سہولیات اور اپ گریڈیشن کیلئے 28کروڑ ، سکھ ٹور ازم کو ترقی دینے کیلئے ننکانہ صاحب ، ناروال اور حسن ابدال اسٹیشن کیلئے 15کروڑ ، خانپور ، لودھراں سیکشن کی بحالی کیلئے ایک ارب 42کروڑ ، 800کوچز اور 2000 ویگنوں کی مرمت کیلئے 65کروڑ ، 100ڈی ای لوکوموٹوز کیلئے ایک ارب 40کروڑ ، لودھراں ، خانپور شاہدرہ مین لائن کیلئے 76کروڑ، رولنگ سٹاک اور ٹریک کیلئے 77 کروڑ ، 2010 ء کے سیلاب سے متاثر املاک کی بحالی کیلئے ایک ارب 66کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔