اکیڈمی ایوارڈزکی رنگا رنگ تقریب26 فروری کو سجے گی

جمعہ 17 فروری 2017 12:30

اکیڈمی ایوارڈزکی رنگا رنگ تقریب26 فروری کو سجے گی
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء)ہالی وڈ کے سب سے بڑے اور معتبر ترین اکیڈمی ایوارڈزکی رنگا رنگ تقریب26 فروری کو سجے گی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ہالی وڈ کے سب سے بڑے اور معتبر ترین ایوارڈاز کی 89ویں تقریب میں کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں اسی سلسلے میں تیاریاں بھی زور و شو رسے جاری ہیں۔ایک طرف جہاں تقریب کے مہمان اور اداکار اپنے اسٹائل کو سب سے منفرد دکھانے کی کو شش میں مصروف ہیں تو وہیں مجسموں کی تزئین و آرائش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کہیں کسی اداکارہ کو جیولری کی فکر کھائے جا رہی ہے تو کوئی اپنے ڈریس کی تیاری میں خوب جوش وخروش دکھا رہا ہے۔اس ایوارڈ شو میں کل60 اسٹیچیوز مختلف کیٹیگریز جیتنے والوں میں تقسیم کئے جائیںگے جس کی تیاری بھی آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

ماہر کاریگر ان مجسموں کو دن رات محنت کے بعدمکمل کرتے دکھائی دے رہے ہیں جن میں معمولی سے معمولی باریکی کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا رہا۔

معتبرترین تسلیم کئے جانے والے ایوارڈز کی یہ مورتی کس کس کے حصے میں آئے گی اس کا حتمی فیصلہ تقریب کے دن ہی کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ اکیڈمی ایوارڈزکی یہ رنگا رنگ پر وقارتقریب26 فروری کو کیلیفورنیا ڈولبی تھیٹر میں منعقد کی جائے گی جس میں دنیا بھر سے فلمی ستارے ،ہدایتکار، رائیٹرز،کیمرہ مین، ایڈیٹرز اور فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات پوری سج دھج کے ساتھ شرکت کے لئے پہنچیں گی۔