پاکستان سمیت دنیا بھر میں مادری زبان کا عالمی دن 21 فروری کو منایا جائے گا

جمعہ 17 فروری 2017 12:30

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مادری زبان کا عالمی دن 21 فروری کو منایا جائے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مادری زبان کا عالمی دن 21 فروری کو منایا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اقوام متحدہ کے تحت پہلی مرتبہ یہ دن 1999 کو عالمی سطح پر منانے کا اعلان کیا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد لسانی اور ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے ۔

(جاری ہے)

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مادری زبان کے تحفظ ہی سے ثقافت، روایات ، افہام و تفہیم، رواداری اور مکالمے کو فروغ دیا جا سکتا ہے اور زبان ہی اظہار اور جدید ترقی دوسروں تک منتقل کرنے کا ذریعہ ہے اسی لئے بنیادی تعلیم کے لئے بھی مادری زبان کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس روز پاکستان سمیت دنیا بھر میں واک، سیمینار، ڈاکومینٹرز دیکھانے اور دیگر تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :