صرف چھ ماہ میں قحط کے باعث دو کروڑ انسانوں کی ہلاکت کا خطرہ
یہ تعداد یورپی ملک رومانیہ یا امریکی ریاست فلوریڈا کی مجموعی آبادی سے بھی زیادہ ہے۔اقوام متحدہ یمن، نائیجیریا اور جنوبی سوڈان میں جنگوں نے عوام پر عرصہ حیا ت تنگ کر دیا ، ماہر اقتصادیات
جمعہ 17 فروری 2017 12:24
(جاری ہے)
عارف حسین کے مطابق، ’’عالمی خوراک پروگرام سے بطور ایک ماہر اقتصادیات اپنے تعلق کے پچھلے قریب پندرہ برسوں میں کم از کم میں نے ایسا پہلی مرتبہ دیکھا ہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے دنیا کے چار مختلف خطوں کو بیک وقت قحط کے خلاف خبردار کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا، ’’یہ بات ناقابل فہم ہے کہ آج اکیسویں صدی میں بھی دنیا اس حد تک خشک سالی اور قحط کا سامنا کر رہی ہے کہ ماہرین صرف چھ ماہ کے عرصے میں 20 ملین یا دو کروڑ سے زائد تک ممکنہ انسانی ہلاکتوں کے خلاف تنبیہ کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔‘‘عارف حسین نے روئٹرز کو بتایا، ’’اگر میں صومالیہ کی موجودہ صورت حال کو دیکھوں تو وہاں خاص طور پر اشیائے خوراک کی آسمان کو چھوتی ہوئی قیمتیں، مویشیوں کی قیمتوں میں شدید کمی اور زرعی شعبے کے کارکنوں کی اجرتوں میں بہت زیادہ گراوٹ اس امر کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ صومالیہ میں قحط کی وجہ سے انسانی ہلاکتوں کا المناک سلسلہ بہت جلد دیکھنے میں آ سکتا ہے۔‘‘رپو رٹ کے مطابق بحرانوں، خشک سالی اور قحط کے شکار انسانوں کی مدد کرنے والے بین الاقوامی نظام کو پہلے ہی عالمی سطح پر بدامنی کے شکار ملکوں کے شہریوں کی طرف سے ترک وطن کے ایک تاریخی حد تک شدید رجحان کا سامنا ہے اور شام، عراق، افغانستان، مشرقی یوکرائن، برونڈی، لیبیا اور زمبابوے میں انسانی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔چھ ماہ میں قحط کی وجہ سے موت کے خطرے سے دوچار دو کروڑ سے زائد انسانوں میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں،ایسے میں دنیا کے چار مختلف خطوں میں کروڑوں انسانوں کی بھوک کے ہاتھوں ہلاکت کا خطرہ ایک ایسی المناک صورت حال ہے، جس نے بین الاقوامی امدادی اداروں اور ان کے کارکنوں کو مزید پریشان کر دیا ہے۔اس کے علاوہ ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو، وسطی افریقی جمہوریہ، مالی اور نائجر کی مثالیں ایسے ممالک کی ہیں، جہاں اشیائے خوراک کی فراہمی کے حوالے سے حالات میں مستقل بے یقینی پائی جاتی ہے اور مقامی طور پر ان ملکوں میں ایسے وسائل بھی دستیاب نہیں کہ کسی طرح وہاں ممکنہ قحط کے تدارک کے لیے کوئی علاقائی حل نکالے جا سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.