فلسطینی نفرت چھوڑ کر اسرائیل کو تسلیم کریں،امریکی صدر

اسرائیل کو تسلیم کئے بغیر امن معاہدہ نہیں ہو سکتا: ٹرمپ

جمعہ 17 فروری 2017 12:24

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطین کے اسرائیل کو تسلیم کئے بغیر امن معاہدہ نہیں ہو سکتا، فلسطینی نفرت چھوڑ کر اسرائیل کو تسلیم کریں، اسرائیل کو بھی آبادکاری کے معاملے میں تھوڑا پیچھے ہٹنا ہو گا، امن معاہدے کی حوصلہ افزائی کرینگے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا کہ اقوام متحدہ کا اسرائیل کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ ہے، اقوام متحدہ کے یکطرفہ اقدامات رد کرتے ہیں۔ اسرائیل کو ایران سمیت متعدد سکیورٹی خطرات درپیش ہیں، ایران کو جوہری ہتھیاروں تک پہنچنے سے روکنے کے لئے مزید اقدامات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :