فاٹا میں صنعتی شعبے کی ترقی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، وفاقی وزیر سیفران

جمعہ 17 فروری 2017 12:24

فاٹا میں صنعتی شعبے کی ترقی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، وفاقی وزیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ فاٹا میں صنعتی شعبے کی ترقی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، فاٹا کے انتظامی معاملات سے وزارت سیفران کا کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر اعظم سواتی، اعظم موسیٰ خیل اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، سرحد پار سے دہشت گردی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف آر کوہاٹ اور شمالی وزیرستان ایجنسی میں دو انڈسٹریل سٹیٹس بنائی جا رہی ہیں جبکہ مہمند ایجنسی میں ماربل سٹی آخری مرحلے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے معاملات گورنر خیبر پختونخوا کے زیر انتظام ہیں۔ وزارت سیفران فاٹا سیکریٹریٹ کے معاملات کی نگرانی نہیں کرتی۔

متعلقہ عنوان :