اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت 1900 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں،اس سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی، کاروباری مراکز اور بڑے شاپنگ مالزکی طرف سے اپنے ہاں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے پر کوئی پابندی نہیں

وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان کا ایوان بالا میں جواب

جمعہ 17 فروری 2017 12:24

اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت 1900 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں،اس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت 1900 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملتی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں سیف سٹی پراجیکٹ پر عمل کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے 1900 کیمرے اب تک لگ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ کاروباری مراکز اور بڑے شاپنگ مالز کی بھی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے کہ وہ وہاں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں لیکن اس سلسلے میں ان پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ وہ کیمرے لگانے میں آزاد ہیں۔ ان کیمروں کی تنصیب سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی اور مجرموں کی سرکوبی کی جا سکے گی۔

متعلقہ عنوان :