نیوزی لینڈ دنیا کے آٹھویں براعظم کا حصہ ہے جس کا بڑا حصہ بحرالکاہل میں ڈوبا ہوا ہے، جیولوجیکل سوسائٹی آف امریکا

جمعہ 17 فروری 2017 12:23

ویلنگٹن ۔ 17فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) نیوزی لینڈ دراصل دنیا کے آٹھویں براعظم کا حصہ ہے اور اس بر اعظم کا بڑا حصہ بحرالکاہل میں ڈوبا ہوا ہے ۔ یہ انکشاف امریکی جریدے جیولوجیکل سوسائٹی آف امریکا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس بر اعظم کا نام زی لینڈیا تھا اور یہ بر اعظم کی تعریف پر ہر لحاظ سے پورا اترتا تھا۔

(جاری ہے)

یہ تین بڑے علاقوں پر مشتمل تھا جو شمالی میں نیوزی لینڈ اور چیلیڈونیا اور جنوب میں نیوزی لینڈ کے جنوبی جزائر پر مشتمل تھا۔ اس بر اعظم کا کل رقبہ 50لاکھ مربع کلو میٹر تھا جس کا 94 فیصد اب سمندر میں ڈوب چکا ہے ۔ رپورٹ تیار کرنے والے ماہرین جن کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہی ہے کا کہنا ہے کہ زی لینڈیا بھی قبل ازیں ایک بڑے بر اعظم گونڈوانا کا حصہ تھا جو 10کروڑ سال قبل اس سے علیحدہ ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :