پروڈیوسر علی رضا ڈرامے کا معاوضہ ساڑھے تین لاکھ روپے ہڑ پ کر گیا ہے ‘ زارا اکبر

جمعہ 17 فروری 2017 12:23

پروڈیوسر علی رضا ڈرامے کا معاوضہ ساڑھے تین لاکھ روپے ہڑ پ کر گیا ہے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء)اسٹیج کی نامور اداکارہ زارا اکبر نے کہا ہے کہ معروف تھیٹر پروڈیوسر علی رضا ان کے ڈرامہ کا معاوضہ ساڑھے تین لاکھ روپے ہڑ پ کر گیا ہے اور بار بار رقم کی ادائیگی کے مطالبے پر مذکور ہ شخص ٹال مٹول اور بہانے بازی کا مظاہرہ کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پچھلے سال فیصل آباد کے منروا تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ’’عید سجناں نال ‘‘میں پرفارم کیا تھا جس کے پروڈیوسر علی رضا نے میرے ساڑے تین لاکھ روپے دبا رکھے ہیں اور پیسے دینے سے مسلسل انکار کررہا ہے جو سخت انتہائی ظلم ہے ایسے فراڈیے شخص کی وجہ سے بے شمار فنکار پریشان ہیں جن کے بقایا جات اس نے اداکرنا ہیں ۔

یادرہے کہ چند ماہ پہلے پروڈیوسر علی رضا نے اپنے گن مین فضل شاہ کو دوماہ کی تنخواہ کی ادئیگی سے انکارکرتے ہوئے گالیاں دے کر نوکری سے فارغ کردیاتھا ۔جبکہ مذکورہ پروڈیوسر نے متعدد فنکاروں کے لاکھوں روپے دینے ہیں ۔تھیٹر کے ذمہ دار ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ شخص نشے پر لاکھوںروپے خرچ کردیتا ہے مگر غریب فنکاروں کو ان کا معاوضہ نہیں ادا کرتا ہے ۔