ملکی ترقی وخوشحال میں خواتین برابر کی حصہ دار ہیں ‘ صباء قمر

جمعہ 17 فروری 2017 12:23

ملکی ترقی وخوشحال میں خواتین برابر کی حصہ دار ہیں ‘ صباء قمر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) نامور اداکارہ و ماڈل صباء قمرنے کہا ہے کہ ملکی ترقی وخوشحال میں خواتین برابر کی حصہ دار ہیں جس پر تمام پاکستانی خواتین کو فخر کرنا چاہیے ،آج بھی قوم کا انحصار مردوں کے ساتھ اپنی باہمت خواتین پر بھی ہے مپاکستان میں دیگر شعبوں کی طرح شوبز جیسے مشکل شعبے میں ہماری خواتین شاندا ر کارکردگی کا مظاہر کررہی ہیں جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ شوبز کانٹوں کی سیج ہے یہاں پر ہاتھ ملانے والا آپ کا خیر خواہ اور دوست نہیں ہوسکتا اس لئے ہمیں اپنے کام سے کام رکھتے ہوئے بھرپور محنت اور لگن سے کام کرنا چاہیے تاکہ دولت اور شہرت کے حصول کے ساتھ ساتھ فن کی خدمت بھی کی جاسکے ۔