فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے نیک نیتی سے کام کرنیوالے کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا ‘ سید نور

جمعہ 17 فروری 2017 12:23

فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے نیک نیتی سے کام کرنیوالے کا نام ہمیشہ زندہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ ایک دن فلم انڈسٹر ی کا بحران حل کرنے میں کامیاب ہوکر فلم انڈسٹری کودوبارہ اپنے قدموں پرکھرا کریں گے اور وہ دن دور نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں ایسے لوگوں کی باتوں پر یقین نہیں کرتا جو انڈسٹری کو مردہ قرار دیکر بے بنیاد اور فضول پروپیگنڈہ کرتے ہیں ۔سید نور نے کہا کہ ہمیں اچھے دنوں اور امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے اور فلم انڈسٹری میں اس شخص کا نام زندہ رہے گا جو اپنے کام سے انصاف کرتے ہوئے فلم انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کے لئے نیک نیتی سے کام کریںگا ۔

متعلقہ عنوان :