تاجر برادری ملک بھر میں دہشت گردی کی نئی لہر کی شدید مذمت کرتے ہیں‘ راؤ خورشید علی

دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب کو ملک بھر میں پھیلایا جائے،ملک کا کوئی حصہ محفوظ نہیں‘ وائس چیئرمین ٹریڈرز رائٹس فورم

جمعہ 17 فروری 2017 12:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے وائس چیئرمین راؤ خورشید علی نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملک بھر میں دہشت گردی کی نئی لہر کی شدید مذمت کرتے ہیں ، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کو ملک بھر میں پھیلایا جائے،ملک کا کوئی حصہ محفوظ نہیں،پانچ دنوں میں 8 دھماکے ہو چکے ہیں ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سہون شریف میں ہونے والے خود کش بم دھماکے میں 75 قیمتی جانوں کے ضیائع پراپنے بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم کب تک شہداء کی لاشیں اٹھاتی رہے گی، حکومت اور سیکورٹی اداروں کو اپنی سوچ کا انداز بدلنا ہوگا، حکومت کو چاہیے کہ اب مصلحت پسندی کا دور ختم کر کے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کی جا ئے ،راؤ خورشید علی نے کہا کہ سانحہ لاہور کے بعد کوئٹہ،پھر پشاور اور اب آواران اور سیہون شریف ، دہشت گردوں نے پورے ملک کے عوام کو ذہنی مریض بنا کر رکھ دیا ہے ،دہشتگردی کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ انتہائی تشویش ناک بات ہے ۔ملک دشمن بیرونی قوتیں پاکستان کاامن خراب کرنے کی کوششیں کررہی ہیں، ان عناصر کاقلع قمع کرنے کے لیے سنجیدگی سے فوری اقدمات نہ کئے گئے تو حالات مزید خراب ہونے کا قوی امکان موجود ہے ۔

متعلقہ عنوان :