ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو قوم نے مسترد کر دیا،مسلم لیگ ن کی حکومت ملکی معیشت بہتر بنانے کی منازل تیزی سے طے کر رہی ہے،سردار اظہر خان لغاری

جمعہ 17 فروری 2017 12:17

رحیم یار خان۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما ونو منتخب چیئرمین ضلع کونسل سردار محمداظہر خان لغاری نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت کامیابیوں کی منازل تیزی سے طے کر رہی ہے ،تمام تررکاوٹوں، دھرنوں اور پروپیگنڈے کے باوجود پاکستان ترقی کی طرف گامزن،ملکی معیشت مستحکم اور امن امان کی صورت حال بہتر ہے ،ان خیالات کااظہار انہو ں نے اپنی رہائش پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،سردار محمداظہر خان لغاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے انقلابی منصوبہ جات سے پاکستان مضبوط، مستحکم اور فعال ہو رہا ہے ، مضبوط ادارے میاں برادران کی کامیاب سیاسی حکمت عملی کے عکاس ہیں،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں بلا تفریق ملک بھر میں ترقی کا نیا دور شروع ہو چکا ہے ،انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی گئی ،لیکن قوم نے انہیں مسترد کر دیا، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو اس کی اصل روح کے مطابق فعال کر کے حکومت نے عوام دوست اقدا م اٹھایا ہے۔

متعلقہ عنوان :