وینزویلا کے میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 16 افراد ہلاک، 50 زخمی

جمعہ 17 فروری 2017 12:17

کراکس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میںکم از کم 16 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ریاست کارابوبو کی گگیو والینس پرانی ہائی وے پر پیش آیا۔ریسکیو اہلکاروںنے موقع پر پہنچ پر زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :