ترک وزیر دفاع کی امریکی ہم منصب جیمز میٹس سمیت متعدد ملکوں کے ہم منصوں سے ملاقاتیں

جمعہ 17 فروری 2017 12:16

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ترک وزیر دفاع فکری اشک نے اپنے امریکی ہم منصب جیمز میٹس سمیت متعدد ملکوں کے ہم منصوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

(جاری ہے)

ترک خبر ایجنسی کے مطابق بلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں نیٹو کے وزارئے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر ترک وزیر دفاع نے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس ، فرانس کے وزیر دفاع جین ورسلے ڈرین، برطانیہ کے وزیر دفاع مائیکل فالون، سپین کی وزیر دفاع ماریہ ڈولورسکوسپیڈال اور اٹلی کی وزیر دفاع رابرٹا پینوٹی کے ساتھ ملاقاتیں کی ہے۔

ملاقات میں وزیر دفاع فکری اشک نے شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جد و جہد میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شامی شاخ کو استعمال کرنے پر ترکی کی تشویش کا اعادہ کیا۔میٹس نے فرات ڈھال آپریشن میں امریکا اور اتحادی فورسز کے ترکی کو مزید تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :