سویڈن کا اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مسائل کے حل کے لئے خصوصی سفیر متعین کرنے کا فیصلہ

جمعہ 17 فروری 2017 12:16

سٹاک ہوم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) سویڈن نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مسائل کے حل کے لئے ایک خصوصی سفیر متعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترک خبر ایجنسی کے مطابق سویڈن کی وزیر خارجہ مارگوٹ والسٹروم نے رواں سال کی پالیسی کے لئے طے کردہ روڈ میپ پارلیمنٹ میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم فریقین کے درمیان امن مرحلے کے لئے سفیر متعین کریں گے جو مکمل اختیارات کے ساتھ کام کرے گا اوربین الاقوامی اجلاس میں شرکت کرے گا۔ سویڈن کے اس اقدام پر اسرائیل کی طرف سے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان ایمانوئل ناہشون نے کہا کہ پوری دنیا میں قیام امن کے لئے سویڈش حکومت جو غیر معمولی کوششیں کر رہی ہے ہم انہیں سراہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :