مالک لاہور قلندرز فواد رانا کاکامیابی کو خود کش حملوں کے متاثرین کے نام کرنےکا اعلان

جمعہ 17 فروری 2017 12:01

مالک لاہور قلندرز فواد رانا کاکامیابی کو خود کش حملوں کے متاثرین کے ..
شارجہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین17فروری۔2017ء) پاکستان سپر لیگ کی دوسری مہنگی ترین فرنچائز لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے کراچی کنگز کیخلاف کامیابی کو ملک میں حالیہ دنوں میں ہونے والے خود کش حملوں کے متاثرین کے نام کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فواد رانا کا کہنا تھا کہ ہم آج کی اس کامیابی کو لاہور ، پشاور،مہمندایجنسی اور سیہو ن شریف کے دھماکوں کے متاثرین کے نام کرتے ہیں ، اللہ تعالی انہیں جنت میں اونچا مقام عطا فرمائے۔

یاد رہے کہ لاہور قلندرز نے گزشتہ روز سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 7رنز سے شکست دیکر پی ایس ایل میں دوسری کامیابی اپنے نام کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :