لوئر کرم ایجنسی ، بارودی مواد نصب کرنے کی کوشش ناکام ، دو دہشتگرد ہلاک
تازہ ترین : 1

لوئر کرم ایجنسی ، بارودی مواد نصب کرنے کی کوشش ناکام ، دو دہشتگرد ہلاک

کرم ایجنسی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2017ء):لوئر کرم ایجنسی میں بارودی مواد نصب کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے لوئر کرم ایجنسی میں کارروائی کی ۔ کارروائی کے دوران سڑک کنارے بارودی مواد نصب کرنے کے دوران ہی سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بم اور اسلحہ تحویل میں لے لیا ہے۔
وقت اشاعت : 17/02/2017 - 11:59:35

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں