لاہور میں جمعہ نماز کے موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات
تازہ ترین : 1

لاہور میں جمعہ نماز کے موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2017ء): پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سکیورٹی خدشات کے پیش ںظر سکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق لاہور میں نماز جمعہ کے موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں پر سکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی اضافی نفری مساجد اور امام بارگاہوں پر تعینات ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حالیہ دہشتگردی کے بعد سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ ملک میں دہشتگردوں کے ایک مرتبہ پھر سے سر گرم ہونے کے بعد حساس مقامات ، مساجد اور دیگر اہم عمارتوں کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/02/2017 - 11:54:16

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں